14 جنوری 2012 - 20:30

لبنان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں جنوبی لبنان میں قیام امن میں اس ادارے کے کردار کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کےمطابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے آج بیروت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا کہ لبنانی حکومت کی اولین ترجیح اس ملک میں امن و استحکام قائم کرنا ہے اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج یونیفل کےذریعے عالمی برادری اوراقوام متحدہ کی جانب سے لبنان کی مدد اس سلسلے میں کافی اہمیت کی حامل ہے۔
نجیب میقاتی نے مزید کہا کہ البتہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو اس کے جرائم اور لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے روکے۔
بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی میں وسیع البنیاد اور منصفانہ قیام امن اور اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی قیام کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔
اس وقت یونیفل کے بارہ ہزار فوجی لبنان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جنوبی لبنان میں تعینات ہیں۔
........ 
/169